ETV Bharat / state

First Flight of Gujarat Pilgrims گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی - The first flight of pilgrims

گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہوگی۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ اب گو فرسٹ کی بجائے سعودی ایئرلائنزسے گجرات کے عازمین سفرحج پرجائیں گے۔ گجرات سے چار جون کو پہلی پرواز احمدآباد ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور اس سال گجرات سے تقریبا دس ہزارعازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔

گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز 4 جون سے شروع ہو گی

author img

By

Published : May 24, 2023, 1:21 PM IST

Updated : May 24, 2023, 1:43 PM IST

احمدآباد: گجرات کے عازمین حج اس سال حج کرائے اور فلائٹ کو لے کر کافی پریشان حال تھے، گجرات کے عازمین حج کے لئے لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے جو فلائٹ طے کی تھی اس کا نام گو فرسٹ ایئر لائنز تھی لیکن اس کا دیوالیہ نکل جانے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے گجرات کے عازمین کے لیے سعودی ایئرلائن کو لے جانے کا ٹھیکہ دیا ہے اور اس کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے فلائٹ کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ اب گو فرسٹ کی بجائے سعودی ایئرلائنز سے گجرات کے عازمین سفر حج پر جائیں گے۔ گجرات سے چار جون کو پہلی پرواز احمدآباد ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور اس سال گجرات سے تقریبا دس ہزار عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: Sultan Ahmed Institute گجرات میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز کا اہم رول

اس تعلق سے احمدآباد سرکٹ ہاوس میں ائیرپورٹ اتھارٹی اور حج کمیٹی نے میٹنگ بھی کی ہے اور تمام طرح کی تیاریاں جاری ہیں تاکہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اور وہ سفر با آسانی طے کر سکیں۔ واضح رہے کہ گجرات سے جانے والے عازمین کے لیے 4 جون سے پہلی فلائٹ صبح پانچ بج کر 5 پانچ منٹ پر اڑان بھرے گی۔ دوسری پرواز اسی دن صبح 11 بج کر 35 منٹ پر جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور ہر پہلی پرواز میں 360 اور دوسری فلائٹ میں 370 عازمین کا قافلہ سفر حج کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ روانہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد ایئرپورٹ سے 23 جون تک عازمین حج کی فلائٹ روزانہ اڑان بھرے گی جس میں گجرات سے کل 24 فلائٹس روانہ ہوں گی۔

Last Updated : May 24, 2023, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.