گجرات کے شہر راجکوٹ میں واقع آجی ڈیم علاقے میں پولیس نے جواریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ویلناتھ جڈیشیور پارک کے نزدیک منگل کی رات ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔
اس دوران وہاں جوا کھیل رہیں پانچ خواتین اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان لوگوں کے پاس سے 11450 روپے نقد اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
احمدآباد کے باپو نگر میں موبائل کی 20 دکانوں میں آتشزدگی
پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔