ETV Bharat / state

Shakti Singh Gohil شکتی سنگھ گوہل گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر بنے

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 4:29 PM IST

سینئر لیڈرشکتی سنگھ گوہل پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بن گئے ہیں۔ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر بننے کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پارٹی کو جیت کی راہ پر واپس لانے کےلئے رہنماوں اور کارکنان سے تعاون کی اپیل کی۔

شکتی سنگھ گوہل  گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر بنے

احمدآباد: سینئر لیڈر شکتی سنگھ گوہل پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بن گئے ہیں۔ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر بننے کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پارٹی کو جیت کی راہ پر واپس لانے کےلئے رہنماوں اور کارکنان سے تعاون کی اپیل کی۔ان کے حامیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکور پر اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد کافی سوال اٹھائے جا رہے تھے ۔پردیش کانگریس میں انہیں ہٹانے کے مطالبات کئے جا رہے تھے۔اسی درمیان پارٹی ہائی کمان نے شکتی سنگھ گوہل کو گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کانگریس میں نئی جان ڈالنے کا ہے۔

شکتی سنگھ گوہل کی پیدائش 4 اپریل 1960 کو بھاو نگر ضلع کے لمڑا گاؤں میں ہوئی تھی۔ شکتی سنگھ گوہل لمڑا کے شاہی خاندان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ انہوں نے بی اے سی، ایل ایل ایم کمپیوٹر میں ڈپلومہ اور صحافت میں ڈپلومہ کیا ہے۔

شکتی سنگھ وہ 1986 میں بھاونگر ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس پارٹی کے صدر تھے۔ 1989 میں گجرات اسٹیٹ کانگریس کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ۔اس کے بعد شکتی سنگھ گوہل نے مقامی انتخابات میں حصہ لیا۔ بھاونگر پنچایت کے نائب صدر بن گئے وہ 1990 میں اے آئی سی سی کے رکن بنے اور یہیں سے ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Students Reaction سائنس اسٹریم میں مسلم طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی

واضح رہے کہ شکتی سنگھ گوہل 1990 ،1995 اور 2017 کے انتخابات میں بھاونگر جنوبی سیٹ سے ایم این ایل منتخب ہوئے تھے حالانکہ کے 2012 کے اسمبلی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم 2014 کے ضمنی انتخابات میں شکتی سنگھ گوہل نے کچھ میں ابڈاسا سیٹ سے مقابلہ کیا اور جیت گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.