ETV Bharat / state

کورونا قہر سے نمٹنے کے لیے مقامی تنظیم کی سینیٹائزیشن مہم - احمدآباد میونسپل کارپوریشن

گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں سب سے زیادہ احمدآباد کے مریضوں کا شمار ہوتا ہے۔

کورونا قہر سے نمٹنے کے لیے مقامی تنظیم کی سینیٹائزیشن مہم

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 4:35 PM IST

ایسے میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے مختلف علاقوں کو سینیٹائز کرنا شروع کیا ہے لیکن جہاں انتظامیہ نہیں پہنچ پا رہی وہاں احمدآباد کی مشہور تنظیم شاہین فاونڈیشن نے پہنچ کر سینیٹائزیشن کررہی ہے۔

کورونا قہر سے نمٹنے کے لیے مقامی تنظیم کی سینیٹائزیشن مہم

دراصل احمد آباد کی شاہین فاونڈیشن نے کورونا وائرس کے پیش نظر سینیٹائزیشن مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت شاہین فاونڈیشن کی ٹیم مختلف علاقوں اور گھروں میں جاکر خود سینیٹائز کررہی ہے۔

شاہین فاونڈیشن کے بانی حمید میمن نے خود احمدآباد میں موجود دانی لمڈا پولس اسٹیشن اور تین پولس چوکی کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں انتقال کرگئے کینسر کے دو مریضوں کے پورے گھر کو سینیٹائز کیا۔

اس تعلق سے شاہین فاونڈیشن کے ٹرسٹی کریم لاکھانی نے بتایا کہ 'جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے فاؤنڈیشن ضرورت مندوں میں راشن کٹس تقسیم کررہا ہے لیکن اب ایک قدم آگے بڑھ کر فاؤنڈیشن کے اراکین پولیس اسٹیشن اور عوام لوگوں کے گھروں کو سینیٹائز کرنے کا کام کررہے ہیں اور کورونا وائرس کے تعلق سے لوگوں میں بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں۔

شاہین فاونڈیشن کی اس پہل نے واقعی انسانیت کا سبق سکھایا ہے اور اس مشکل وقت میں انسانیت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.