ETV Bharat / state

کانگریس سے استعفے کا سلسلہ جاری

کانگریس کمیٹی کو ایک کے بعد ایک مسلسل جھٹکا لگ رہا ہے۔ گجرات سے کانگریس کے سینئر رہنما بدرالدین شیخ نے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

کانگریس میں استعفیٰ کا سلسلہ
author img

By

Published : Oct 6, 2019, 10:45 AM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بدرالدین شیخ کے کانگریس کے تمام عہدوں پر سے استعفی دینےکے بعد کانگریس کےکئی مسلم کارکنان نے بھی بدرالدین شیخ کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا۔

کانگریس میں استعفیٰ کا سلسلہ، دیکھیں ویڈیو

بدرالدین شیخ کے ساتھ ہوئی نا انصافی پر ایک طرف کانگریس کارکنان ناراض ہیں تو دوسری جانب احمدآباد کی عوام بھی اس پر سخت مذمت کر رہی ہے۔

دراصل بحرام پورہ ایک پسماندہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ مانا جاتا ہے، یہاں ہمیشہ سے کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے، ایسے میں اس مرتبہ کانگریس پارٹی نے کانگریس کے ہی سینئیر رہنما کو اس علاقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا۔
جس کی وجہ سے گذشتہ 40 برس سے زائد کانگریس کا دامن تھامےہوئے بدرالدین شیخ نے استعفی دے دیا۔
اس پر سینئر صحافی حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ جس شخص نے اپنے دل وجان لگا کر کانگریس کی خدمت کی آج کانگریس پارٹی نے ہی اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔ایسے میں اب آنے والی نسلیں بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے سوچیں گیں۔
بدرالدین شیخ کے استعفی دینے پر کانگریس کمیٹی کے 25 سے زائد کارکنان نے فوراً استعفیٰ دے دیا۔جو کانگریس کے لیےایک بہت بڑا جھٹکا ثابت ہو رہا ہے، ایسے میں بحرام پورا ضمنی انتخابات کے میدان میں اترنے کے لیے بحرام پورا وارڈ کانگریس کمیٹی کے صدر ظفر اجمیری نے کہا کہ کانگریس نے پسند کیا تھا،لیکن انہیں بھی امیدواری ٹکٹ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے بھی آج استعفی دے دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی تو مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہی نہیں لیکن اب کانگریس بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے یو کہاں جائے تو غلط نہ ہوگا۔ایسے میں دیکھنایہ ہے کہ بحرام پورا کانگریس آنے والے ضمنی انتخاب میں کیا اثر پڑتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.