موربی: گجرات کے موربی ضلع میں آج نمک کی فیکٹری کی دیوار گرجانے سے پانچ خواتین سمیت کم از کم 12 مزدوروں کی موت اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ احمد آباد سے تقریباً 180 کلومیٹر دور حلود شہر کے صنعتی علاقے ہلود جی آئی ڈی سی میں واقع ساگر سالٹ فیکٹری کی ایک بڑی دیوار آج دوپہر 12 بجے کے قریب کام کے دوران اچانک گر گئی۔ وہاں موجود کئی خواتین کارکنوں سمیت 30 سے زائد کارکن اس کے ملبہ میں دب گئے۔
اب تک 12 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس تعداد میں اضافے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے علاج کے لیے 50،000 روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا۔ Salt Factory Wall Collapses in Gujarat
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Rampur: اسکول بس الٹنے سے ایک بچی جاں بحق، دیگر زخمی