ETV Bharat / state

احمدآباد میں کورونا کی صورتحال تشویشناک، سیول اسپتال کے احاطہ میں ایمبولنس کی لمبی قطار - urdu news

گجرات کے احمد آباد میں کورونا کی صورتحال میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ احمد آباد میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے سول ہسپتال میں 108 ایمبولنس گاڑیوں کی لمبی قطار دیکھی جا رہی ہے۔

احمدآباد میں کورونا کی صورتحال تشویشناک، سیول اسپتال کے احاطہ میں ایمبولنس کی لمبی قطار

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 4:50 PM IST

Updated : Apr 14, 2021, 5:00 PM IST

گجرات میں ایشیا کے سب سے بڑے احمد آباد ہسپتال کے باہر 108 ایمبولنس کی لمبی لائن ہے۔ ان ایمبولینس کے ذریعہ مریضوں کو آکسجن دی جارہی ہے۔ احمد آباد سول اسپتال کے احاطہ میں بڑی تعداد میں ایمبولینس کھڑی ہوئی ہیں جن میں مریض لیٹے ہوئے ہیں اور اسپتال کے اندر بستر خالی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

احمدآباد میں کورونا کی صورتحال تشویشناک، سیول اسپتال کے احاطہ میں ایمبولنس کی لمبی قطار

احمد آباد کے سب سے بڑے کووڈ اسپتال میں 1200 بستر ہیں جو مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور کئی مریض اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ کئی مریض اسپتال کے باہر ایمبولنس میں انتظار کر رہے ہیں جنہیں ایمبولینس میں ہی آکسیجن دی جا رہی ہے۔

احمد آباد میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں، احمدآباد سول اسپتال میں 250 بستروں پر آکسیجن موجود ہے اور 50 بستروں پر وینٹی لیٹر کی سہولت ہے۔ یہاں حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ احمد آباد میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کے سب سے بڑے کووڈ ہسپتال کے سامنے 108 ایمبولینس کی لائن لگی ہے۔ ان میں مریض آکسیجن پر ہیں اور اپنی اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.