احمدآباد کے مشہور گردوارہ گوبند دھام میں احمدآباد کے مسلم رہنما، ایم ایل ایز، تعزیہ کمیٹی کے اراکین، شانتی کمیٹی کے افراد اور جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران نے گجرات میں مقیم سکھ برادری کے لوگوں سے ملاقات کی اور حملے کی مذمت بھی کی۔
اس تعلق سے مسلم رہنما بدر الدین شیخ نے کہا کہ 'پاکستان میں جس طرح سے ننکانہ صاحب پر حملہ ہوا ہے اور اس سے سکھوں کے جذبات کو کافی ٹھیس پہنچی اس کا سب سے زیادہ دکھ گجرات کے مسلم برادری کے لوگوں کو ہوا ہے ایسے میں مسلم برادری کے لوگ ہمیشہ سکھوں کے ساتھ ہے اور جو حملہ ہوا اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، آج ملک میں دوریاں پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس کا جواب دینے کے لیے آج ہم یہاں آئے ہیں۔'
ملک میں جہاں ایک طرف نفرت کا ماحول پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔ وہیں مسلم برادری کے لوگوں نے سکھ برادری کے لوگوں کے دکھ درد کو بانٹنے کی کوشش کی اور ان سے گلے مل کر اپنی ہمدردی جتائی اور امن و امان کا پیغام دیا۔'
اس سلسلے میں گرودوارہ گوبند دھام کے سکریٹری ویلوچن سنگھ پاوا نے کہا کہ آج کی میٹنگ کا پیغام پاکستان اور ساری دنیا میں جائے گا کیوں کہ یہاں بتایا گیا کہ ہندو مسلمان سب ایک ہیں جسے آج وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے نظر آئیں گے۔
تاہم انہوں نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ'ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، آپس میں ہیں بھائی بھائی' کی مثال پیش کرتے ہوئے احمدآباد کے مسلم برادری کے لوگ نے جو پہل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔