ETV Bharat / state

مودی گجرات میں کسان سوریودیہ یوجنا کا آغاز کریں گے - کسانوں کی آبپاشی

اس اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو صبح پانچ بجے سے نو بجے تک بجلی کی سپلائی کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تعمیر کے لئے سال 2023 تک 3500 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔

Modi will launch the farmers Suryoday Yojana in Gujarat on Saturday
مودی گجرات میں کسان سوریودیہ یوجنا کا آغاز کریں گے
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:13 AM IST

Updated : Oct 23, 2020, 6:32 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتہ کے روز گجرات کے کسانوں کے لئے کسان سوریودیہ یوجنا سمیت تین اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

کاشتکاروں کے لئے اسکیم کے علاوہ وزیر اعظم یو این مہتا پیڈیاٹرک ہارٹ ہسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔ گجرات حکومت نے حال ہی میں کسانوں کی آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت دن میں بجلی کی سپلائی کے لئے کسان سوریودیہ یوجنا کا اعلان کیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو صبح پانچ بجے سے نو بجے تک بجلی کی سپلائی کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تعمیر کے لئے سال 2023 تک 3500 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔

سال 2020-21 میں اس اسکیم کے دائرے میں داہود، پاٹن، مہیساگر، پنچمحل، چھوٹا ادے پور، کھیڑا، تاپی، والساڈ، آنند اور گیر سومناتھ کے علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا، جبکہ باقی اضلاع کو 2022-23 میں اس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

Last Updated : Oct 23, 2020, 6:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.