ڈونلڈ ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلینیا 24-25 فروری کو بھارت کے دورے کے دوران نئی دہلی اور احمدآباد کا دورہ کریں گے۔ گجرات مودی کا آبائی وطن ہے۔ یہاں ڈونلڈ ٹرمپ 'کیم چھو' ریلی کو خطاب کریں گے۔
کیم چھو ریلی کا حصہ بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی موٹیرا اسٹیڈیم کا افتتاح کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار لوگ ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 فروری کو اس کی تعمیر پوری کرانے میں خاصی مشقت کرنی پڑ سکتی ہے۔
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'اس دورے سے امریکہ - بھارت کے درمیان سفارتی ساجھیداری اور مظبوط ہوگی اور اس سے امریکہ اور بھارتی لوگوں کے درمیان رشتے بھی بہتر ہوں گے۔'