احمدآباد:ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے مسلم سماجی کارکنان نے پولیس انتظامیہ سے ملاقات کرکے22 اپریل کو ممکنہ عیدالفطر اور پرسو رام کی جینتی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن اعجاز خان نے کہا کہ گجرات میں فسادات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔2018 سے 2022 تک ہر سال گجرات میں اوسطاً 25 فسادات ہوتے ہیں جو ہم سب جانتے ہیں۔30 مارچ 2023 کو رام نومی کے دن گجرات کے وڈودرا شہر اور اونا تعلقہ میں فسادات ہوئے۔اس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ 22 اپریل 2023 کو عید الفطر اور پرشورام جینتی ہے۔ اس موقع پر کسی طرح کا ماحول خراب نہ ہو اس کے لئے میں اعجاز خان پٹھان، ایڈوکیٹ کھیمراج کوشتی صاحب اور بلوچ شہروز خان نے ڈی جی پی آفس گاندھی نگر کا دورہ کیا۔اس سلسلے میں ڈی جی پی کو میمورنڈم دیا۔ اس کے بعد احمدآباد کے پولس کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا کہ آنے والے تہواروں میں کسی بھی جلسے، ریلی، یاترا، جلوس اور شوبھا یاترا کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramzan Shopping Exhibition احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام
ان کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ سے تہواروں کے پر امن ماحول برقرار کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے جلسہ ،جلوس اور یاترا کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں اس کی مدد سے پرامن ماحول بگاڑنے والوں کو پکڑنے میں آسانی ہو۔