ETV Bharat / state

Mahir Desai Sell Fruits at Half Price ماہ رمضان میں آدھی قیمت میں پھل بیچنے کی پہل

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:35 AM IST

Updated : Apr 10, 2023, 1:40 PM IST

رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کے سبب لوگ خریداری کرنے کے لیے بھی سوچنے پر مجبور ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ماہ رمضان میں آدھی قیمت میں پھل فروخت کرنے کی پہل

احمد آباد: ملک بھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فروٹ کی قیمتیں آسمان چھوتی ہوئی نظر آرہی ہے جس سے لوگ فروٹ کم ہی خرید رہے ہیں۔ ماہ رمضان کے موقع پر روزداروں کو کم قیمت میں پھل مل سکے اسی مقصد کے تحت احمدآباد کے جوہاپورہ علاقے میں ماہر دیسائی نام کے ایک شخص نے آدھی قمیت پر پھل فروخت کرنے کے لیے ایک اسٹال لگایا ہے۔ اس تعلق سے پھل فروش ماہر دیسائی نے کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے باپلا دادا فاونڈیشن کی جانب سے احمدآباد کے جوہاپورہ میں اپنا اسٹال لگا رہا ہوں جس میں آدھی قیمت پر تمام فروٹس فروخت کر رہا ہوں۔ رمضان میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے میں نے یہ پہل کی ہے۔ آج بہت سے لوگ غریب ہیں اور جوہاپورہ میں ایک بڑی آبادی متوسط و پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ روزانہ مہنگے فروٹس نہیں خرید سکتے۔ انہیں بھی پھل کھانے کی خواہش ہوتی ہے ان کی خواہشات و ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ اسٹال لگایا ہے ۔

واضح رہے کہ ماہر دیسائی کے اسٹال پر تمام فروٹس آدھی قیمت میں دستیاب ہے جس میں بازار میں کیلا سو روپے درجن ہے تو یہاں کی قیمت 50 اور 60 روپے درجن ہے اسی طرح تربوز 20 روپے کلو کی بجائے 10 روپے کلو، انگور 100 روپے کی بجائے 40 روپے ،بدام آم 100 کی بجائے 60 روپے تاہم سیب لیموں، چیکو بھی 50 فیصد ڈسکاؤنٹ میں فروخت کر رہے ہیں جسے خریدنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں اور وہ ہر روز ان کے پاس سے ہی تمام فروٹس خریدتے ہیں اور ان کے اس کام کی تعریف بھی کرتے ہیں ۔ وہیں خریداروں نے کہا کہ رمضان میں ہر جگہ پھل ملتے ہیں لیکن قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے ایسے میں ماہر دیسائی نے بازار کی قمیت سے آدھے قمیت پر پھل بیچنے کی شروعات کی ہے۔ جتنے روپے میں لوگ ایک فروٹ خریدتے ہیں اتنے روپے میں یہاں سے دو یا تین طرح کے پھل خرید کر رمضان کی شان بڑھا سکتے ہیں۔ ہم روز یہاں پر پھل خریدنے آتے ہیں ان کے پاس سے کم قیمت پر پھل لے جاتے ہیں ان کے پھل سے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور ہم ان کے اس کام کا استقبال کرتے ہیں ۔ماہر دیسائی کی پہل کافی لوگوں کو رمضان میں راحت پہنچانے کا کام کیا ہے اور یہاں سے زیادہ پھل خرید کر لوگ اپنے دسترخوان کی شان بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Unique Ramadan Iftar Bazaar احمدآباد کے جوہاپورہ میں انوکھا رمضان افطار بازار

Last Updated : Apr 10, 2023, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.