گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما و خزانچی مرحوم احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل نے پارٹی ہائی کمان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں انتظار کرتے کرتے تھک گیا ہوں۔ ہائی کمان کی طرف سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں۔ میں نے اپنے آپشنز کھلے رکھا ہے۔' Keeping All Options Open Faisal Patel۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں فیصل پٹیل نے کہا تھا کہ وہ ابھی تک سیاست میں باضابطہ طور پر داخلے کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ تاہم وہ اپنے آبائی ضلع بھروچ اور نرمدا میں پردے کے پیچھے پارٹی کے لیے کام کریں گے۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں فیصل نے کہا تھا کہ "یکم اپریل سے میں بھروچ اور نرمدا اضلاع کی 7 اسمبلی سیٹوں کا دورہ کروں گا۔ فیصل نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'میری ٹیم سیاسی صورتحال کی موجودہ حقیقت کا جائزہ لے گی اور اپنے اہم مقصد کو پورا کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر بڑی تبدیلیاں کرے گی۔'
اس کے بعد آج فیصل پٹیل کے حالیہ ٹویٹ سے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ چند روز قبل فیصل نے کہا تھا کہ وہ اس وقت سیاست میں نہیں آ رہے اور پارٹی میں شمولیت کے بارے میں یقین نہیں ہے۔ بتادیں کہ گجرات میں رواں برس کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل گجرات میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل پٹیل عام آدمی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہیں عام آدمی پارٹی نے پنجاب انتخابات میں کامیابی کے بعد دیگر ریاستوں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا اگلا انتخابی میدان گجرات، راجستھان اور ہماچل پردیش ہوسکتا ہے۔'
مزید پڑھیں: