احمد آباد: ریاست گجرات کے احمد شہر میں ماہ رمضان کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خدمت خلق کا کام کیا جا رہا ہے۔ وہیں جماعت اسلامی ہند بھی ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ اس مقدس مہینے میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے شہر میں 800 کٹس تقسیم کیں۔
اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریبوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ ان تک رمضان کے لئے ضروری اشیاء کو پہنچانے کے لیے جماعت اسلامی ہند و آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ بے بہا خدمات انجام دے رہا ہے جس کے تحت احمدآباد میں 800 رمضان کٹس تقسیم کی جا رہی ہے اور جماعت اسلامی ہند نے احمدآباد مشرق میں 200 کٹس تقسیم کی اور احمدآباد کے دیگر چار مقامات پر رمضان کٹس تقسیم کی جا رہی ہے اور باقی کٹس گجرات کے دیگر حصوں میں بھی تقسیم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کٹس میں 14 اشیاء ہیں۔ جو کہ 58 کلو پر مشتمل ہے جس کی مجموعی قیمت 27 سو روپے ہے۔جسے ہم غرباء و مستحقین تک پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملت میں غربت بہت ہے اور رمضان میں ایسے ہم ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کرنے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں اور مستحق لوگوں تک رمضان کٹس ہر سال پہنچاتے ہیں جس سے لوگوں کو کافی راحت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Mahir Desai Sell Fruits at Half Price ماہ رمضان میں آدھی قیمت میں پھل بیچنے کی پہل