ETV Bharat / state

Former IPS Officer Arrested: احمدآباد پولیس کرائم برانچ نے سابق آئی پی ایس افسر کو گرفتارکیا - سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ گرفتار

احمد آباد پولیس کرائم برانچ نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو بناسکانٹھا جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ گجرات کی ایک عدالت نے جون 2019 میں سنجیو بھٹ کو 1990 کے دوران حراست میں موت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ Former IPS Officer Arrested

احمدآباد پولیس کرائم برانچ نے سابق آئی پی ایس افسر کو گرفتارکیا

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 4:50 PM IST

احمد آباد: سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو گجرات فسادات کیس کے سلسلے میں منگل کے روز احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ آج آئی پی ایس سنجیو بھٹ کو پالن پور جیل سے احمد آباد گھیکانٹا کورٹ میں ٹرانسفر وارنٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ کرائم برانچ نے بھٹ کو فنڈز میں غبن اور جعلی دستاویزات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Former IPS Officer Arrested

24 جون کو سپریم کورٹ کی طرف سے گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو 2002 کے گجرات فسادات کے معاملے میں کلین چٹ دینے کے بعد درج ایک مقدمے کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق آئی پی ایس کو ٹرانسفر وارنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ نے سنجیو بھٹ کو بناسکانٹھا جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل گجرات کی ایک عدالت نے جون 2019 میں سنجیو بھٹ کو 1990 کے دوران حراست میں موت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ معروف سماجی کارکن تیستا سیتل واڑ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر بی سری کمار کو 2002 کے گجرات فسادات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Gujarat Riots Eyewitness: 'میں زندہ بچ گیا کیوں کہ میں چھُپا ہوا تھا' گجرات فساد کی کہانی

گجرات پولیس کی کرائم برانچ نے گذشتہ ماہ تیستا سیتلواد کو ان کی این جی او کے خلاف ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جس نے پولیس کو فسادات کے بارے میں بے بنیاد معلومات فراہم کی تھیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تیستا سیتلواڑ کی این جی او نے 2002 کے گجرات فسادات کے بارے میں پولیس کو بے بنیاد معلومات دی تھیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرائم برانچ نے تیستا، سنجیو بھٹ اور آر بی سری کمار کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.