ETV Bharat / state

گجرات سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

ریاست گجرات سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ احمد آباد بین الاقوامی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا۔

لبیک اللھم لبیک: گجرات عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 9:42 PM IST

ارکان اسلام پانچ ہیں جن میں پہلا رکن اللہ تعالی کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور کا اقرار ہے، دوسرا رکن نماز، تیسرا رکن روزہ چوتھا زکوۃ اور پانچواں رکن حج ہے، ان پانچوں ارکان کو ارکان خمسہ بھی کہا جاتا ہے، ان کی فرضیت اور فضیلت سے متعلق متعدد قرآنی آیات اور احادیث نبویہ موجود ہیں۔

لبیک اللھم لبیک: گجرات عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

رواں برس گجرات سے سفر حج پر جانے والے 420 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ احمد آباد بین الاقوامی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا، یہ قافلہ صبح 7:20 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا۔ عازمین کے قافلے کو الودع کہنے کے لیے شہر کے عام و خاص افراد سمیت سیاسی جماعت کے افراد بھی شریک رہے، انہوں نے عازمین کو نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔
عازمین کی فلائٹ چار گھنٹے ہونے پر کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت ہونے کی وجہ سے گجرات حج کمیٹی میں چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکا اور اسی وجہ سے عازمین حج کو اتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گجرات حج کمیٹی سفرحج سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتی تھی لیکن حج کی پہلی فلائٹ کے دوران ان دعووں کی پول کھل گئی۔ جس فلائٹ کو صبح 7:20پر روانہ ہونا تھا وہ فلائٹ صبح 11 بجے روانہ ہوا۔ ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ عازمین کو پانچ گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر رپورٹنگ کے نام پر کیوں بلا لیا جاتا ہے؟

عازمین کی فلائٹ چار گھنٹے تاخیر ہونے پر کانگریس کے رکن اسمبلی نے بی جے پی اور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.