احمدآباد: ماہ صیام کے مبارک موقع پر ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے فتح واڑی علاقہ میں موجود خانقاہ شبیریہ میں تحریک فیض روحانی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔افطار پارٹی کا اہتمام کرنے والے صوفی امام الدین شبیری کامل نے کہا کہ ماہ رمضان کی مناسبت سے آج ہم نے خانقاہ شبیریہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھاجس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے آمد سے قبل فتح واڑی جوہاپورہ میں ہم نے نئی خانقاہ شبیریہ کا افتتاح کیا،یہاں کثیر تعداد میں لوگ نماز و تراویح ادا کرتے ہیں اور یہاں کے مدرسہ میں بچے تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اور غریب بستی کی فلاح و بہبود کے لئے ہم کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Iftar Party In Ahmedabad احمدآباد کے وٹوہ میں زین العابدین انصاری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام
اس موقعے پر صوفی محمد راشد رحمانی سلیمانی نے کہا کہ شبیری کامل کی کے صاحبزادے کی مددسے خانقاہ شبیریہ میں ایک مدرسہ قائم کیا گیا ہے۔آج یہاں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خانقاہ یہاں کے لوگوں کے لئے کافی کارآمد ثابت ہو گی جس کے لیے ہم کافی محنت کر رہے ہیں۔ وہیں اس افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے والے شبیر ہاشمی نے کہا کہ میں طویل عرصہ سے خانقاہ شبیریہ سے جڑا ہوا ہوں، خانقاہ شبیریہ احمدآباد میں کافی مشہور اور معتبر روحانی ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افطار پارٹی کے اہتمام کے لئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Ramdhan 2023 احمدآباد کی خانقاہ شبیریہ میں افطار پارٹی کا اہتمام - Ahmedabad News
احمد آباد میں واقع روحانی ادارہ خانقاہ شبیریہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر صوفی محمد راشد رحمانی سلیمانی نے کہا کہ شبیری کامل کے صاحبزادے کی مدد سے خانقاہ شبیریہ سے متصل ایک مدرسہ قائم کیا گیا ہے۔ اسی کی مناسبت سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔