ETV Bharat / state

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل، احمد آباد میں ہوٹلوں کے رومز ایک لاکھ روپے میں دستیاب

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیئم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس فائنل میچ کے پیش نظر احمدآباد کے ہوٹلوں میں ایک رات کا کرایہ اور ہوئی جہاز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کرایوں اور قیمتوں میں 200 سے 300 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ICC World Cup 2023 final

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 3:39 PM IST

Updated : Nov 17, 2023, 5:11 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل، احمد آباد میں ہوٹلوں کے رومز ایک لاکھ روپے میں دستیاب

احمد آباد: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے اور کرکٹ شائقین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 19 نومبر کو ہونے والے گرینڈ فائنل میں بھارت آسٹریلیا کا مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ تاہم، شائقین کرکٹ کو اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے کے لیے غیر متوقع رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل ورلڈ کپ فائنل کے پیش نظر احمدآباد کے عام ہوٹلوں کے رومز ایک رات کے قیام کے لیے دس ہزار روپے میں دستیاب ہیں جبکہ شہر کے لگژری ہوٹل ایک رات کے قیام کے لیے تقریباً ایک لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔

ہوٹلوں کے کرایہ کے علاوہ آحمدآباد آنے والی فلائٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، احمد آباد کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹوں میں 200 سے 300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کے پیش نظر دہلی سے آنے والی پرواز کی قیمت اب 15,000 روپے ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے کرکٹ شائقین کے لیے احمدآباد میں رہائش اور ٹکٹ کا حصول ایک مشکل چیلنج بن گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے پروازوں اور ہوٹلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن جیسے ہی بھارت نے فائنل میں اپنی جگہ کنفرم کی ویسے ہی احمد آباد میں ہوٹل کی قیمتیں آسمان کو چھونے کے ساتھ صورت حال مزید خراب ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شہر میں کرکٹ کی وجہ سے اس طرح کا اضافہ دیکھا گیا ہو۔ ایسا ہی منظر 15 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے بھی سامنے آیا تھا، جب ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔ آن لائن پلیٹ فارمز جیسے بکنگ ڈاٹ کام، میک مائی ٹرپ، اور اگوڈا ایپ میں احمد آباد میں ایک رات قیام کے لیے ہوٹلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ جو کہ بھارت پاکستان میچ کے وقت جیسی صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی آخری قسط 13 نومبر کو فروخت کے لیے آئی تھی اور وہ چند گھنٹوں میں ہی بک ہو گئی۔ بک مائی شو ایپ پر دستیاب سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت 10,000 روپے تھی۔

احمد آباد میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کی وجہ سے ہوٹل کے کرایے میں اضافے پر فیڈریشن آف ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن آف گجرات کے صدر نریندر سومانی کا کہنا ہے کہ بھارت فائنل میں پہنچ گیا ہے اور اس کا جوش صرف بھارت میں ہی نہیں دیکھا جا رہا ہے بلکہ بھارت سے باہر دبئی، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے لوگ یہاں آکر میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں جس کی وجہ سے یہاں ہوٹلوں کے کمروں کی قیمتوں میں 50,000 سے 1,25,000 روپے تک کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Nov 17, 2023, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.