ETV Bharat / state

احمدآباد سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں آج موسلادھار بارش ہونے کا امکان

گجرات میں گزشتہ ہفتے شدید بارش ہوئی تھی لیکن گزشتہ کئی دنوں سے گجرات میں بارش تھم گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ناقابل برداشت گرمی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ لیکن اب محکمہ موسمیات نے احمدآباد سمیت گجرات کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔

rajashtan
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 1:28 PM IST

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں کے دوران گجرات کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ گجرات کے بیشتر حصوں میں گزشتہ دنوں سے کالے بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن بارش نہیں ہو رہی ہے ایسے میں لوگوں کو شدید گرمی کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے۔

دراصل سائکلونک سرکولیشن خلیج بنگال اور اڈیشہ میں پیدا ہوگیا ہے۔ ایسے میں 16 جولائی تک گجرات میں لو پریشر بننے کے بعد کم دباؤ کے ساتھ ساتھ یہ سرکولیشن بن جائے گا۔

لہذا ریاست میں 16 سے 18 جولائی کے درمیان بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران خاص طور سے احمدآباد میں 1.5 انچ سے پانچ انچ بارش ہونے پیشین گوئی کی گئی ہے جبکہ سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں 8 سے 10 انچ بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں مون سون کا سیزن شروع ہوچکا ہے لیکن ابھی تک ویسا مون سون کا ماحول نہیں بنا ہے لیکن اب گجرات میں آج سے بارش شروع ہونے سے لوگوں کو گرمی سے راحت کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.