ETV Bharat / state

گجرات: مسلسل بارش سے نظام زندگی درہم برہم - آئندہ دو دنوں تک گجرات میں موسلادھار بارش جاری رہے گی

گجرات میں مسلسل ہو رہی بارش سے ریاست میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

heavy rain in ahmedabad gujarat
گجرات میں مسلسل بارش سے نظام زندگی درہم برہم
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 7:40 PM IST

ریاست گجرات میں سنیچر سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ایسے میں گذشتہ دو گھنٹوں سے احمدآباد شہر میں شدید بارش ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں اور متعدد علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات گجرات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں تک گجرات میں موسلادھار بارش جاری رہے گی۔

گجرات میں مسلسل بارش سے نظام زندگی درہم برہم

گجرات میں مسلسل بارش سے سیزن کی 120 فیصد بارش ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں ایک ستمبر کو بناس کانٹھا، پاٹن، موربی اور کچھ علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ احمدآباد، گاندھی نگر، صابر کانٹھا، مہسانہ، آنند، دیو دادر نگر حویلی میں بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کیلاش مانسرور میں چین کی جانب سے مزائیل سسٹم کی تنصیب

راحت کمشنر ڈاکٹر ہرشد پٹیل نے آج بارش کے تعلق سے ایک میٹنگ کر بتایا کہ فی الحال این ڈی آر ایف کی 13 ٹیموں اور ایس ڈی آر ایف کی 2 ٹیموں کو مختلف اضلاع میں تعینات کی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مزید 11 ٹیموں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں 13 اگست سے اب تک 19523 افراد کو حفاظتی مقام پر منتقل کیا گیا ہے تو وہیں گجرات کی 62 ندیاں اور 78 بڑے تالاب خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.