ETV Bharat / state

حضرت شاہ عالمؒ کا جشن یوم ولادت منسوخ - جشن یوم ولادت منسوخ

شاہ عالم درگاہ کے ٹرسٹی بخاری ناظم حسین نے کہا کہ گجرات میں کورونا وائرس بہت زیادہ خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور فی الحال کوئی جلوس یا تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی۔

حضرت شاہ عالمؒ کا جشن یوم ولادت منسوخ
حضرت شاہ عالمؒ کا جشن یوم ولادت منسوخ
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 12:06 AM IST

کووڈ-19 کے پیش نظرحضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالمؒ کا 624 واں یوم ولادت جشن و جلوس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں حضرت شاہ عالم درگاہ کمیٹی نے کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائن کے پیش نظر رواں برس جشن کو منسوخ کرنے کااعلان کیا ہے۔

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ بے حد دکھ کے ساتھ کہنا پڑر ہا ہے کہ شاہ عالم سرکار کی یوم ولادت کو امسال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کیونکہ کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈلائینز کے مطابق لوگوں کوایک جگہ جمع نہیں ہونا چاہئے۔ کسی بھی تقریب و جلوس کا اہتمام نہ کرنے کی ہدایت کے پیش نظر شاہ عالم سرکار کی سالگرہ کا جلوس منسوخ کیا گیا ہے۔

حضرت شاہ عالمؒ کا جشن یوم ولادت منسوخ

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ بندہ نوازؒ عرس شریف کا آغاز

انھوں نے مزید کہا کہ سادگی سے صرف چادر چڑھاکر رسم ادا کی جاے گی۔

ہر برس اس موقع پر درگاہ شاہ عالم سرکار کی مزار چادریں چڑھائی جاتی تھی اور ایک شاندار جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا جس میں پورے گجرات سے عقیدت مند شرکت کرتے تھے۔

شاہ عالم درگاہ کے ٹرسٹی بخاری ناظم حسین نے کہا کہ' گجرات میں کورونا وائرس بہت زیادہ خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور فی الحال کوئی جلوس یا تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی،اس لیے سالگرہ کا جشن ملتوی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.