ETV Bharat / state

ہاردک پٹیل کو گجرات ورکنگ کمیٹی کا صدر بنایا گیا

کانگریس کمیٹی کے رکن ہاردک پٹیل کو ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہوئے ان کو گجرات کانگریس کمیٹی کا ورکنگ صدر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 12:41 PM IST

Hardik Patel has been made Gujarat Working President
ہاردک پٹیل کو گجرات ورکنگ صدر بنایا گیا

گجرات میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل گجرات کانگریس کمیٹی میں ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے تحت پاٹیدار لیڈر اور کانگریس کمیٹی کے رکن ہاردک پٹیل کو ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہوئے ان کو گجرات کانگریس کمیٹی کا ورکنگ صدر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پٹیل بے حد کم عمر میں گجرات کی سیاست میں ایک سرگرم رہنما کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ 20 جولائی 1993 کو گجرات میں پیدا ہونے والے ہاردک پٹیل اب کانگریس کے ایک بڑے رہنما بن گئے ہیں۔

پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے دوران انہوں نے ملک بھر میں سرخیاں بٹوری تھیں۔ ایسے می‍ں اب ہاردک پٹیل کو کانگریس نے ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں گجرات کانگریس کمیٹی کا ورکنگ صدر منتخب کیا گیا ہے۔

حال ہی میں کانگریس کے نوجوان رہنما ہاردک پٹیل نے کہا تھا کہ وہ گجرات ضمنی انتخابات نہیں لڑیں گے لیکن کانگریس کمیٹی میں ہاردک پٹیل کو الیکشن میں اتارنے کی قیاس آرائیاں اکثر ہوتی رہی ہیں۔

گجرات راجیہ سبھا انتخابات کی چار نشستوں پر گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل کانگریس کے آٹھ ایم ایل ایز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، ایسی صورت حال میں کانگریس کی پوزیشن بہتر بنانے کا کام ہاردک پٹیل کے کندھوں پر پہلے سے کہیں زیادہ آگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.