ETV Bharat / state

احمدآباد: رمضان المبارک میں بھی گھروں میں ہی عبادت کریں - جماعت اسلامی ہند

ایک جانب جہاں لاک ڈاؤن کا اثر انسان پر نظر آرہا ہے وہیں تہوار بھی اس سے متاثر ہونے والے ہیں جس کے سبب لوگوں میں مایوسی بھی پائی جا رہی ہے۔

شکیل احمد راجپوت
شکیل احمد راجپوت
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 11:33 AM IST

کورونا وائرس کے قہر نے دنیا میں ہلچ مچا رکھی ہے ایک جانب جہاں انسان اپنی جان بچانے کی فکر میں ہے تو دوسری جانب اس اس سے تہوار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

شکیل احمد راجپوت، ویڈیو

ایسے می‍ں اب ماہ رمضان شروع ہونے میں محض کچھ ہی دن باقی ہیں اور لوگ پریشان ہیں کہ اس مرتبہ رمضان کس طرح گزاریں، کیسے تراویح، نماز اور عبادت کا اہتمام کریں۔

اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند (گجرات) کے صدر شکیل احمد راجپوت نے ای ٹی وی بھارت کے زریعے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور گھروں میں عبادت کریں۔

اس تعلق سے شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ 'بڑی خوشی کی بات ہے کہ ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے لیکن امسال کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈوان نافذ ہے جس کی وجہ سے سماجی دوریاں بنانے کی بھی اپیل کی گئی ہے لہذا ماہ رمضان میں بھی اس بات اور ان احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے اور تمام قسم کی عبادات گھروں پر ہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی قسم کی افطار پارٹی کا نظم نا کریں اور نا ہی پرہجوم مقامات پر جائیں۔

شکیل احمد نے مزید کہا کہ 'رمضان کے دوران خوب عبادت کریں، قرآن شریف پڑھیں اور اس کو ترجمہ کے ذریعے سمجھیں نیز پوری دنیا میں پھیلی اس مہلک بہماری کے ختم ہونے کی دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران غرین اور ضرورتمندوں بھی خیال رکھا جائے اور انہیں بھی رمضان المبارک میں ضروریات کی چیزیں فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.