محکمۂ موسمیات نے 30 اگست سے 4 ستمبر تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں بارش کم ہونے کی وجہ سے پانی کے بحران کا خدشہ نظر آرہا ہے۔
رواں برس گجرات میں 65 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ کم بارش کی وجہ سے کسانوں کو سنچائی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ساتھ ہی گجرات کے 98 نیو ڈیمس میں صرف 25 فیصد پانی باقی رہ گیا ہے لہٰذا اگر اس سال خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی تو پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
گجرات کے بیشتر اضلاع میں اوسط سے کم بارش کی وجہ سے ریاست کے چند ڈیموں میں پانی نہیں ہیں اور پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے ایسے میں ستمبر ماہ میں بارش سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔