ETV Bharat / state

Rainfall forecast in Gujarat گجرات میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا امکان

گجرات میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سخت گرمی پڑ رہی ہے،تاہم اب لوگوں کو گرمی کی شدت اور دھوپ کی تمازت سے راحت ملنے کے آثار نظر آرہے ہیں۔

پانچ دنوں تک بارش  کا امکان
پانچ دنوں تک بارش کا امکان
author img

By

Published : May 28, 2023, 12:20 PM IST

احمد آباد:گجرات میں شدید گرمی کے بعدآج سے لوگوں کو راحت ملنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں تک بارش ہوسکتی ہے۔ گجرات میں ویسٹرن ڈسٹربنس(مغربی علاقہ میں موسم کی تبدیلی) کی وجہ سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔مذکورہ محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران تیس سے چالیس کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

مذکورہ محکمہ کا کہنا ہے کہ سوراشٹر کچھ سمیت شمالی گجرات میں بارش ہوسکتی ہے۔ گجرات کے جنوبی علاقہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ہوا ئیں چل رہی ہیں اور درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود گرمی اور سردی دونوں محسوس کی جارہی ہے۔ بحر عرب سے نمی کی آمد کے باعث گجرات کے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تین دنوں کے دوران شمالی گجرات اور سوراشٹر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی بھی پیشن گوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اس تعلق سے بتایا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں تک تیس سے چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے ۔گجرات میں جمعہ کی شام کو کو جم کر بارش ہوئی تھی۔ ایسے میں اب پھر پیشن گوئی کی ہے کہ اتوار کو پھر سے باراش کا امکان ہے۔ اتوار کو شمال گجرات کے بنا سکانٹھا پاٹن، مہسانہ اور سابرکانٹھا میں ہلکی بارش ہوگی، جبکہ امریلی، بھاونگر ،کچھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:گجرات میں بارش سے موسم خوشگوار

اسی طرح پیر کے روز راج کوٹ اور امریلی، بہاولنگر اور کچھ میں بارش ہوگی اور منگل کو شمالی گجرات کے بنا سکانٹھا اور کچھ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے ان علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.