احمدآباد:سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ یا ریلیوں کے قوانین کو جاننے کا حق ہے۔یہ بھی معلومات حاصل کرنے کا انہیں حق ہے کہ احتجاج کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔اس سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے پولیس کمشنر کو ایک ماہ کے اندر ویب سائٹ پر احتجاجی منظوری سے تعلق قواعد کو اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں بتایا کہ اس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت پولیس سے مانگی تھی۔ پولس نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ پولس نے خاتون کی عرضی کو بغیر وجہ بتائے مسترد کردیا تھا۔
اس کے بعد خاتون نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ(آر ٹی آئی) کے تحت مظاہرے کے اہتمام کرنے کی اجازت نہ دینے کی تفصیلات مانگی. لیکن پولیس نے اس کی یہ درخواست کا بھی کوئی جواب نہیں دیا. پولیس کی جانب سے کوئی تفصیلات نہیں ملنے نے کے بعد اس خاتون نے بالآخر گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔اس سلسلے میں گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat Assembly گجرات اسمبلی میں بی بی سی ڈاکیومنٹری کے خلاف غیرسرکاری قرارداد پیش
گجرات ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کہا گیا ہےکہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کے قوانین کو پولیس ویب سائٹ پر ڈالیں تاکہ عام شہری احتجاج، مظاہرہ اور ریلی آسانی سے کر سکے۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے پر ایک اور اہم تبصرہ کرتے ہوئے ہ کہا کہ پولیس کے ذریعہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ہر شہری کو احتجاج، ریلی یا مظاہرے کی اجازت سے متعلق تمام معلومات حاصل کرنے کا حق ہے.