ETV Bharat / state

Gujarat High Court on Traffic گجرات حکومت لوگوں میں قانون کا خوف پیدا کرے - Gujarat gov should create fear of law in people

گجرات ہائی کورٹ نے ٹریفک کے بڑھتے مسائل کے متعلق کہا کہ گجرات حکومت لوگوں میں قانون کا خوف پیدا کرے۔ ہائی کورٹ نے گجرات حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنی زبان بدلنا اور قانون کا خوف پیدا کرنا چاہیے۔

گجرات حکومت لوگوں میں قانون کا خوف پیدا کرے

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 3:33 PM IST

احمدآباد: گجرات میں مسلسل ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ گجرات ہائی کورٹ نے امیروں کے بچوں کی جانب سے کی جا رہی ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول احمدآباد کے اسکون بریج پر تیز رفتار گاڑیوں کے حادثے سمیت معاملے کو نوٹس میں لیتے ہوئے گجرات حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زبان بدلے اور قانون کا خوف پیدا کرے۔ گجرات ہائی کورٹ میں ٹریفک کے مسائل پر سماعت کے دوران احمد آباد اور دوسرے شہروں میں ٹریفک کے مسائل کے معاملے پر ریاستی قانونی منڈل نے گجرات ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی جس میں احمد آباد میں ٹریفک کے مسائل کو دیکھ کر گجرات ہائی کورٹ چونک گئی اور پولیس ٹریفک محکمہ کے سربراہ اور احمد آباد میونسپل کمشنر کو ہائی کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ تاہم ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سڑکوں کی تنگی کا ذمہ دار غیر قانونی تجاوزات کو ٹہرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

GHC on Junagadh Beating Case جوناگڑھ پٹائی معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کیا

واضح رہے کہ احمد آباد کی سڑکوں پر بے ترتیب کھانے پینے کی دکانیں اور ٹیبل کرسیاں جگہ جگہ پر کھانے پینے کے لیے لگا کر رکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ فٹ پاتھ میں بھی پیدل چلنا محفوظ نہیں ہے۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ گجرات ہائی کورٹ اب اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرے گی۔ گجرات ہائی کورٹ نے یہ سوال بھی کیا کہ گجرات کی سڑکوں پر رکنے اور اوور اسپیڈنگ گاڑیوں کو جرمانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ آپ کو بھی ہائی کورٹ کو جواب دینا ہوگا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ٹریفک پولیس غلط سائڈ سے آنے والی گاڑیوں کو کیوں نہیں روکتی۔ اور اس حوالے سے بھی جواب دینے کو کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.