ETV Bharat / state

کووڈ 19: گجرات حکومت کی تہواروں کے تعلق سے اپیل - گجرات میں کورونا کی کل تعداد

گجرات میں کورونا وائرس متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کورونا متاثرین کی کل تعداد 59126 ہو گئی ہے۔

gujarat
gujarat
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 1:53 PM IST

کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے گجرات حکومت نے تمام لوگوں کو الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی روپانی حکومت نے اگست کے تمام تہواروں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اگست کے تمام تہواروں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ گجرات میں روزانہ گیارہ سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں اور حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی گجرات وجے روپانی کل جب راجکوٹ میں کورونا وائرس کے پیدا شدہ حالات کا جائزہ لینے پہنچے تب انہوں نے کہا کہ ''ساتم، آٹھم، بکرا عید تک میری اپیل ہے کہ آپ کوئی تہوار نہ منائیں۔ نوراتری میں بھی ایسی صورت حال رہی تو نوراتری بھی نہیں منانے دی جائے گی۔ باقی آگے کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا۔''

وزیراعلی وجے روپانی نے اس تعلق سے کہا ہے کہ اگست مہینے کے تمام تہواروں کو ملتوی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس میں خاص طور سے بکرا عید، بھادر وی پونم، جنماشٹمی، سونت سری کا جشن نہیں منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ محرم کے موقع پر تعزیہ کا جلوس بھی نہیں نکالا جائے گا۔ اگر ایسے ہی حالات رہے تو نوراتری بھی نہیں منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گجرات میں اب تک کورونا کی کل تعداد 59126 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں اب تک کورونا سے 2396 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صحتیاب ہوکر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 43195 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.