گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 577 نئے معاملے درج کیے گئے گیے ہیں،ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت دنوں بعد 20 سے کم درج کی گئی ہیں۔ پچھلے ایک دن میں گجرات میں 18 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔
گجرات محکمہ صحت کے مطابق اب تک گجرات میں کورونا وائرس کے 29578 معاملے سامنے آئے ہیں، گجرات میں 21506 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے جبکہ وائرس سے کل 1754 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں احمدآباد میں 225 نئے پوزیٹیو کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 12 کی موت ہوئی ہے اس کے علاوہ سورت میں بھی نئے معاملوں میں اضافہ ہے۔
سورت میں کورونا کے 152 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وڈودرا میں 35 پوزیٹیو معاملے درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ احمدآباد میں 238 نا معاملے درج کیے گئے ہیں جن میں سے 225 کیسز شہری حدود کے اندر کے ہیں اس کے ساتھ ہی احمدآباد میں کل معاملوں کی تعاداد 19839 اوراموات کی تعداد 1390 ہو چکی ہے۔
سورت میں کل کورونا کے معاملوں کی تعداد 3876 جبکہ وڈودرا میں 2029 اور گاندھی نگر میں 602 ہو چکی ہیں ۔
سورت میں اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 142 ہے وڈودرا میں 47 اور گاندھی نگر میں 27 اموات ہوئی ہے۔ گجرات میں اب تک 6318 مریض ایکٹیو ہیں۔