ضمنی انتخابات میں 8 اسمبلی نشستوں کے لیے 81 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ ابڈاسا، ڈانگ، موربی، دھاری، گرڈا، کرجن، کپراڈا، لمڈی نشستوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
ان نشستوں پر گزشتہ ڈھائی گھنٹوں میں 10 فیصد پولنگ ہو چکی ہے جبکہ صبح سات سے 9 دو گھنٹوں کے دوران 9.12 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک ابڈاسا، لمڈی، موربی، گرڈا میں اب تک سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ ابڈاسا میں اب تک سب سے زیادہ 12 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
گجرات اسمبلی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ جاری 7سے 9 بجے تک ووٹنگ موربی میں 10.41 فیصد ووٹنگابڈاسا میں میں 12 فیصد ووٹنگڈانگ میں 7.28 فیصد ووٹنگدھاری میں 6 فیصد ووٹنگگرڈا میں 9.72 فیصد ووٹنگکپراڈا میں 6.68 فیصد ووٹنگلمڈی میں 10.69 فیصد ووٹنگکرجن میں 5.27 فیصد ووٹنگ
صبح سے 11 بجے تک ووٹنگ فیصدابڈاسا میں 15 فیصد ووٹنگ ڈانگ میں 8.87 فیصد ووٹنگ دھاری میں 6.29 فیصد ووٹنگ گرڈا میں 14.43 فیصد ووٹنگ کپراڈا میں 10.11 فیصد ووٹنگ کرجن میں 22.95فیصد ووٹنگ لمڈی میں 16.13 فیصد ووٹنگ موربی میں 15.36 فیصد ووٹنگ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں کل 18 لاکھ 75 ہزار 32 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے جا رہے ہیں، جن میں 9 لاکھ 69 ہزار 834 مرد اور 9 لاکھ 5 ہزار 170 خواتین ووٹر شامل ہے۔