گجرات میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرنے کے تعلق سے محکمہ تعلیم نے ایک سرکلیولر جاری کیا ہے۔
سرکلیولر کے مطابق، نتائج کے دوران دسویں جماعت کے طلباء کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے محکمہ تعلیم نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
دسویں جماعت کے طلباء محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ سے آن لائن اپنی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
گاندھی نگر بورڈ آف ایجوکیشن نے کل دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
دسویں جماعت کے طلباء کل صبح 8 بجے سے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ www.gseb.org پر دیکھ سکتے ہیں، لیکن دسویں نتائج کی مارکس شیٹ تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں اس سال مجموعی طور پر 10.83 لاکھ طلباء نے دسویں کے امتحانات دیے تھے اور امتحانات ختم ہونے کے دوسرے دن سے ہی ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔