ETV Bharat / state

احمدآباد: لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے کھانے کا انتظام - کورونا وائرس کی خبر

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے 21 دنوں کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کو کھانے پینے کے لیے پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی ہند نے گجرات کے شہر احمدآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے غریبوں اور مزدوروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا۔

free food for the poor during lockdown in ahmedabad gujarat
احمدآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے کھانے کا انتظام
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 8:39 PM IST

چین کے شہر وہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہے۔ اس وائرس نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہے۔

احمدآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے کھانے کا انتظام

وہیں بھارت میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس سے مزدور طبقہ کافی متاثر ہوا ہے۔ ملک میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد مزدور طبقہ نقل مکانی پر مجبور ہے۔ ایسے می‍ں لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا گز بسر کر سکیں۔ اس حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے غریبوں، مسکینوں، یتیم اور مزدور طبقہ کے لیے مفت کھانا تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔

دراصل لاک ڈاؤن کے بعد جماعت اسلامی ہند نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ لاک ڈاون کے دوران پھنسے غریبوں اور مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جانی چاہیے۔

free food for the poor during lockdown in ahmedabad gujarat
احمدآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے کھانے کا انتظام

اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات ایسٹ کے صدر واصف حسین نے کہا کہ ہماری اپیل پر کافی لوگوں نے ہمارے پاس کھانا اور دوسری اشیاء جمع کرائی ہیں جسے ہم ہر روز متاثرین میں تقسیم کر رہے ہیں۔ پورے احمدآباد میں اس طرح کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 لوگوں کو پہلے روز کھانا کھلایا گیا تھا اور اب ہزاروں لوگوں کو کھانا پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں بتایا کہ اب بہت سے لوگوں کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ لوگ بھوکے سو رہے ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں کی اطلاع ملی ہے ہم ان تک جلد سے جلد راشن پہنچانے کا کام شروع کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.