احمدآباد میں رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے بعد پہلی تراویح لوگوں نے اپنے گھروں پر ادا کی۔ با جماعت چھوٹے بچوں سے لے بزرگوں تک ایک ساتھ تراویح پڑھتے نظر آئے ساتھ ہی گھر میں ہی نماز ادا کی۔
اس تعلق سے ایک مقامی شخص منور حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس سے پہلے سبھی سے اپیل کی گئی تھی کہ گھر میں عبادت کریں رمضان المبارک میں ہم نے پوری تیاری کرتے ہوئے نماز تراویح اور تلاوت قرآن ہمارے گھر کے سب لوگوں نے ایک ساتھ پڑھی۔
مساجد کے دروازے بند ہیں اور گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے اس لیے ہر ممکن کوشش کرکے گھر میں رہ کر ہی رمضان المبارک کا مقدس تہوار پرامن طریقے سے منا رہے ہیں۔
تو وہیں ایک دوسرے مقامی شخص وکیل راجپوت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں رہنا لازمی ہے اس پر عمل کریں اور گھر میں ہی رہ کر اپنے گھر کو ہی عبادت خانہ بنایا جائے دینی کتاب کا مطالعہ کیا جائے تاہم رمضان کی رونقوں سے اپنے گھر کو آباد کرے اور دعائیں کریں کورونا وائرس سے جلد از جلد اللہ تعالی نجات دے۔