ETV Bharat / state

Eid Milan Program in Ahmedabad احمدآباد میں قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے عید ملن پروگرام کا انعقاد - احمدآباد میں عید ملن پروگرام

گجرات کے احمدآباد میں قومی اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین اور برہما کماری سماج کے مشترقہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔

احمدآباد میں قومی اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے عید ملن پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : May 6, 2023, 8:02 PM IST

احمدآباد میں قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے عید ملن پروگرام کا انعقاد

احمدآباد: جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین اور برہما کماری سماج کے ساتھ قومی اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں 165 سے زائد خواتین نے حضہ لیا۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے نندا بین ایڈمنسٹریٹر برہما کماری نے 'برہما کماری' کا ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ جماعت اسلامی ہند، احمد آباد مغربی کی صدر محسنہ سچورا نے جماعت اسلامی ہند کا تعارف کرایا۔

اس موقع پر راجیوگی سے تعلق رکھنے والی برہما کماری نے محبت، شفقت اور دیانتداری کے ساتھ زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار اہم ہے اس لیے خواتین کو ہمارے معاشرے کو تعلیم یافتہ اور منظم اور جنت جیسا بنانے کے لیے راہنمائی کرنی چاہیے۔ سماجی کارکن نورجہاں دیوان کی طرف سے معاشرے میں نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف اتحاد و امن، سلامتی اور بھائی چارہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر عارفہ پروین، صدر شعبہ خواتین، جماعت اسلامی ہند، گجرات نے عید کا مقصد بیان کیا اور کہا کہ عید کا دن خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے جو انسان کو ایک ماہ کے روزے رکھنے سے ملا ہے۔ عید کا تہوار نفرت پر قابو پانے اور محبت پھیلانے کا پیغام دیتا ہے۔ آج بہت سے لوگ اسے قبول نہیں کرتے اور اسے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہمیں آگے بڑھ کر محبت کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہمارا ملک عالمی گرو بن سکے۔ اس کے لیے ہماری خواتین کو آگے آنا چاہیے اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Milan Program held in Indore: اندور میں عید ملن کو قومی یکجہتی کے طور پر منایا گیا

وہیں برہماکماری سماج کی انچارج برہما کماری نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں ایک پرماتمام ایشور اللہ کے بندے ہیں۔ ہم سب ایک ہو کر رہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ ملے جلیں ایک دوسرے کا احترام کریں۔ انہوں نے عید ملن پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کافی اچھا رہا، دونوں قوم کی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک ہونے کی تلقین کی۔ آگے بھی اسی طرح کے پروگرام ہم مل کر کریں گے، یہی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.