ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Elections 2022 سورت حلقہ سے وسیم قریشی ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 4:50 PM IST

عام آدمی پارٹی کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،ان امیداروں میں سورت حلقہ سے مجلس کے امیدوار وسیم قریشی ہیں،وسیم قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انتخابات سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔MIM announced the names of three candidates

وسیم قریشی
وسیم قریشی

گجرات اسمبلی انتخابات میں اب چند ماہ ہی بچے ہیں،انتخابات کے آمد سے قبل بی جے پی، کانگریس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے امید واروں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔MIM announced the names of three candidates

وسیم قریشی

عام آدمی پارٹی کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،ان امیداروں میں سورت حلقہ سے مجلس کے امیدوار وسیم قریشی ہیں،وسیم قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انتخابات سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

وسیم قریشی سورت شہر کے ایم آئی ایم کے انچارج بھی ہیں،ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایم آئی ایم کی جانب سے سورت ایسٹ 159 اسمبلی حلقے سے انتخابی میدان میں اتاراگیا ہے، اور میں پوری محنت سے انتخاب لڑوں گا۔

انہوں نے مزیدکہا ریاست میں گزشتہ 26 برسوں سے بی جے پی بر سر اقتدار ہے ،لیکن عوامی فلاح و بہبود کے نام پر کچھ نہیں کیا گیا ہے،لوگ بی جے پی سے مایوس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سورت اسمبلی حلقہ سے منتخب بی جے پی کے رکن اسمبلی کنے اب تک کوئی کام نہیں کیا ہے،لیکن اگر عوام رواں برس کے انتخابات میں مجھے موقع دیگی تو میں لوگوں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناؤنگا،اور بچوں کی تعلیم بو تربیت کے لئے متعدد اقدام اٹھائے جائینگے ۔

انہو ں نے کہا کہ میرا حلقہ مسلم اکثرتی حلقہ ہے،اس حلقہ میں مسلمانوں سے جڑے مسائل پر توجہ دی جائیگی،یہاں اکثرو بیشتر گوشت کی دوکانیں بند کرائی جاتی ہیں،اس کے علاوہ دیگر کئی اہم مسائل ہیں جن پر خصوصی توجہ دی جائیگی

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران سورت شہر میں سب سے بڑا مسئلہ تعلیم اور صحت کا ہے اس معاملے کو لے کر ہم عوام کے پاس جائیں گے اور ان کے مسئلے حل کرنے کا وعدہ بھی کریں گے، اور اگر انتخابات میں کامیابی ملتی ہے تو سب سے پہلے ہم صحت اور تعلیم کے مسائل کو حل کریں گے، یہاں کے سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے،ان پر بھی توجہ دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:Gujarat Assembly Election ایم آئی ایم نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے تین امیدواروں کا اعلان کیا

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین سورت شہر میں کام کر رہی ہے، ہم نے بھی حجاب اور لوجہاد جیسے معاملے پر کافی کام کیا ہے اور بہت سی لڑکیاں جو ہندو لڑکوں سے شادی کرتی ہیں اور ہندو لڑکے انہیں بھگا کر لے جاتے ہیں ،لو جہاد کے معاملے پر جو لڑکیاں دوسرے شہر میں لے جا کر چھوڑ دی گئی تھیں انہیں واپس گجرات لایا ہے، اس لئے ہندو مسلم دلت اور تمام برادری کے لوگ ہم سے کافی خوش ہیں،او رامید ہے کہ وہ دوران انتخاب مجلس کے امیداروں کے حق میں ووٹ دینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.