ETV Bharat / state

Demolition in Muslim Area گجرات کے پوربندر میں انہدامی کاروائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 12:35 PM IST

انتظامیہ کی ایک بڑی انہدامی مہم کی وجہ گجرات میں سوراشٹرا کے ساحلی علاقوں میں اقلیتی برادری نے زبردست احتجاج شروع کر دیا۔ پوربندر میں مظاہرے پھوٹ پڑے جہاں ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 125 مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ Demolition in a Muslim populated area in Gujarat

گجرات کے پوربندر میں مسلم آبادی والے علاقے میں انہدامی کاروائی

پوربندر (گجرات): عوامی املاک پر غیر مجاز تعمیرات کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی ایک میگا ڈیمولیشن مہم نے گجرات میں سوراشٹرا کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور بعد میں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔ صرف پوربندر ضلع میں، اس ہفتے آٹھ سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے۔ Demolition in a Muslim populated area in Gujarat

مشتعل مسلم گروپس سڑکوں پر آ گئے اور اپنا احتجاج درج کرایا ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ انتظامیہ پر ان کی عبادت گاہوں کو گرانے کا الزام لگاتے ہوئے، میمن واڑہ علاقے کے مظاہرین نے پوربندر میں انہدام کی جگہوں پر احتجاجی ریلی کے لیے جمع ہونے کی کوشش کی۔ مشتعل افراد نے پولیس کی طرف سے جاری کردہ انتباہ کو نظر انداز کر دیا۔ ہجوم پولیس کے آمنے سامنے آ گیا اور 4 اکتوبر کو علاقے میں ایک کشیدہ ماحول پیدا ہو گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولس کا قافلہ کھپت کرمچاری سوسائٹی پہنچا۔ پولیس نے آنسو گیس کے تین راؤنڈ فائر کیے اور ہجوم کو منتشر کیا۔ ادیو نگر پولس اسٹیشن میں 125 سے زیادہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ 27 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک مقامی عدالت نے جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ Mega Demolition Drive in Muslim Arera in Gujrat

اب ضلعی پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے چوکسی بڑھا دی ہے۔ میری ٹائم سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع پوربندر کی انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا رہی ہے۔ میمن واڑہ سے جب ہجوم نکلا تو صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوگئی۔ ہجوم پر قابو پانے کے لیے تین سے زائد آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ ادیو نگر میں انہدامی جگہ پر خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد احتجاج کرنے کے لیے نکل آئی۔ حالات قابو سے باہر ہوتے ہی پوربندر، جوناگڑھ اور گر سومناتھ کے پولیس اہلکاروں کو نظم و ضبط کی بحالی کے لیے متحرک کیا گیا۔ میمن واڑہ میں کومبنگ کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیا۔ پوربندر ضلع کے پولیس سربراہ ڈاکٹر روی موہن سینی نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی بار بار کی اپیل کے باوجود بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ Muslim Houses Demolished in Gujarat

125 مظاہرین کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ ادیو نگر پولیس اسٹیشن میں دفعہ 143، 145، 147، 148، 151، 152، 186، 332، 336، 337، 323، 324، 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور گجرات پولیس ایکٹ کی دفعہ 135 اور دفعہ 38 کا اضافہ 27 افراد پر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ضلعی پولیس سربراہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع ایڈیشنل مجسٹریٹ نے نوراتری کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔ بعد میں حالات قابو میں آنے پر اسے منسوخ کر دیا گیا۔

مسماری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مظاہرین کے رہنما حاجی ابراہیم سانگھڑ نے کہا کہ مذہبی مقامات کو مسمار کرنے کا نوٹس 29 ستمبر کو دیا گیا تھا، اس سے پہلے کہ وہ جمع کراتے، اتوار کی رات ہی مسماری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Fraternity Movement PC In Delhi: 'مسلمانوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.