استغاثہ فریق کے مطابق بنیادی طور پر اڈیشہ کے باشندے اور سورت کے پانڈیسرا علاقے میں رہنے والے ٹوکن داس کی 14 برس کی بیٹی لیزا کی لاش 30 جون 2017 کو ڈوماس روڈ پر ایک سنسان جگہ سے برآمد ہوئی تھی۔
پوسٹ مارٹم میں اس کے حاملہ ہونے کی بات کا انکشاف ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کہ ٹوکن نے ہی اپنی بیٹی کے ساتھ بار بار جنسی زیادتی کی اور بعد ازاں اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اس کا گلا دباکر قتل کر دیا تھا۔
خصوصی عدالت کے جج پی ایس کالا نے اسے پھانسی کی سزا سنائی۔