ETV Bharat / state

Hatkeshwar Bridge ہاٹکیشور بریج معاملے کے چار ملزمین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

author img

By

Published : May 2, 2023, 11:05 AM IST

احمد آباد کے ہاٹکیشور بریج کے معاملے میں چار ملزمین نے احمدآباد کی سیشن کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں ہاٹکیشور بریج میں ناقص کوالٹی کا میٹیریل استعمال کرنے اور پل کی تعمیر میں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کے بعد، پل بنانے والے کمپنی کے خلاف احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے 9 لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جن میں سے چار ملزمین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی تھی۔ احمدآباد کی سیشن کورٹ نے اس ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ احمدآباد کے ہاٹکیشور پل تعمیر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے سیشن کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی اس معاملے پر گزشتہ روز خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چاروں ملزمین کی ضمانت کی عرضی کو خارج کردیا اور اس کیس کے تمام عہدیداروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اگر پل کو پہلے بند نہ کیا جاتا تو موربی پل جیسا سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔گجرات حکومت نے اس معاملے پر عدالت میں ملزمین کی ضمانت نہیں کرنے کی استدعا کی۔ حکومت نے کہا کہ اس بریج کے ٹھیکیدار نے ناقص کوالٹی کا میٹیریل استعمال کیا ہے خراب پل بنا کر اچھے معیار کا بل پیش کیے گئے اور پل بنانے کے بعد قواعد کے مطابق کام نہیں کیا گیا۔

اس پورے معاملے میں 9 ملزمین کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ اجے انجینئرنگ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک رمیش پٹیل اور دیگر 8 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے تاہم احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے 2014 میں اس پل کو بنانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔اور آج وہ پل بننے کے بعد بھی خستہ حال نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Defamation Case ہتک عزت معاملہ میں راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.