گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ بڑھنے لگے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4407 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ایک شخص ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 380 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 261871 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 296 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل فعال کیسز کی تعداد 1769 ہے، جس میں سے 33 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 1836 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 81، سورت میں 57، وڈودرا میں 70، گاندھی نگر میں 5، بھاؤنگر میں 3، راجکوٹ میں 46، سریندر نگر میں 1، پاٹن میں 2، امریلی میں 1، جام نگر میں 8، مہسانہ میں 4 اور کچچھ میں 7 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔