کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4412 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس سے 475 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 264195 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 358 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2638 ہے جس میں سے 39 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 2599 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 115 سورت میں، 89 بڑودہ میں، 82 گاندھی نگر میں، 5 بھاونگر میں، 4 بناس کانٹھا میں، ایک راجکوٹ میں، 8 سریندر نگر میں، 0 پاٹن میں، ایک امریلی میں، ایک جام نگر میں، 3 مہسانہ میں اور کَچھ میں 7 معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔