کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4410 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک بھی موت ریکارڈ نہیں ہوئی ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 454 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 263839 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 361 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2522 ہے جس میں سے 37 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 2485 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 112، سورت میں 81، بڑودہ میں 74، گاندھی نگر میں 5، بھاونگر میں 0، بناس کانٹھا میں 2، راجکوٹ میں 45، سریندر نگر میں 0، پاٹن میں 1، امریلی میں 5، جام نگر میں 4، مہسانہ میں 6، کچھ میں 9 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔