ETV Bharat / state

گاندھی نگر: حضرت شاہ عالم درگاہ میں بی جے پی رہنما عرفان احمد نے حاضری دی - BJP leader Irfan Ahmed

دہلی سے گجرات پہنچے بی جے پی مائنوریٹی سیل کے سابق قومی نائب صدر عرفان احمد نے آج گجرات کا دورہ کیا اور گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تشہیر کرنے کے بعد احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ میں حاضری دی۔

حضرت شاہ عالم درگاہ میں بی جے پی رہنما عرفان احمد نے حاضری لگائی

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 2:19 PM IST

گجرات کے گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 3 اکتوبر کو ہونے ہیں۔ اس سے قبل دہلی سے گجرات پہنچے بی جے پی مائنوریٹی سیل کے سابق قومی نائب صدر عرفان احمد نے گجرات کا دورہ کیا اور گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن الیکشن کا پرچار کرنے کے بعد احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ میں حاضری لگائی۔

اس ضمن میں بی جے پی لیڈر عرفان احمد نے بتایا کہ 2019 میں شاہ عالم درگاہ پر زیارت کے لیے آیا تھا، اس کے بعد دوبارہ آج میں یہاں آیا ہوں میری خواہش تھی کہ شاہ عالم سرکار کی درگاہ پر دوبارہ سے عقیدت کے پھول پیش کروں اور چادر چڑھاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک 20 روزہ پورے بھارت میں سیوا سمرپن ابھیان کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسی کے تحت آج شاہ عالم درگاہ میں آنے کا موقع ملا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنما عرفان احمد نے حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار میں حاضری دی، اور شاہ عالم سرکار کی مزار پر پھول نیار اور عقیدت کے چادر پیش لئے اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لیں، اور کورونا سے محفوظ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.