ETV Bharat / state

الپیش ٹھاکور باضابطہ بی جے پی میں شامل - شری کمل

کانگریس کے سابق ایم ایل اے الپیش ٹھاکور آج باضابطہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

الپیش ٹھاکور باضابطہ بی جے پی میں شامل
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 9:23 PM IST

ان کے ساتھ ہی بغاوت کرکے کانگریس چھوڑنے والے سابق ایم ایل اے دھول سنگھ جھالا بھی بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر شری کمل میں برسراقتدار پارٹی میں شامل ہوگئے۔

گجرات بی جے پی کے صدر جیتو واگھانی نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی کی رکنیت دے کر انہیں شامل کیا۔

الپیش ٹھاکور سال 2017 کے اکتوبر میں راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ وہ رادھن پور حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

گزشتہ 10 اپریل کو انہوں نے کانگریس پر انہیں اور ان کے ٹھاکور برادری کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سبھی عہدوں سے استعفی دے دیا تھا ۔لیکن اس کے باوجود وہ ایم ایل اے کے عہدہ پر تھے۔

5 جولائی کو راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کرنے کےبعد الپیش اور جھالا نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔

الپیش چھتریہ ٹھاکور سینا نامی تنظیم کے صدر بھی ہیں جبکہ جھالا بھی اس سے منسلک ہیں۔ تنظیم کی کور کمیٹی نے گزشتہ 15 جولائی کو ہی دونوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کی تجویز پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

Intro:Body:

News 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.