احمد آباد: اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین AIMIM in Gujarat Election گجرات کے جنرل سیکریٹری شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ گجرات میں سب سے پہلے گزشتہ برس آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کارپوریشن کے انتخابات سے قدم رکھا تھا اور 20 دن کے عرصے میں ہم نے 24 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام مجلس پر اعتماد کر رہے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، بی جے پی اور کانگریس کے سامنے مضبوط آپشن ہے اور اسی لیے کارپوریشن میں 24 سیٹوں پر لوگوں نے مجلس کو جتایا تھا۔ اب اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر مجلس گجرات کی کئی سیٹوں پر کام کر رہی ہے اور بہت جلد اسمبلی انتخابات میں ہم گجرات میں متعدد سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ AIMIM Leader on Gujarat Election
انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں کتنی سیٹوں پر لڑے گی، اس کا اعلان ہمارے قومی صدر اسدالدین اویسی اور گجرات کے صدر صابر کابلی والا کریں گے۔ Assembly Election in Gujarat
یہ بھی پڑھیں: 'گجرات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچائے گی اے آئی ایم آئی ایم'
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے جنرل سیکریٹری شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ انتخابات لڑنے کے لیے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کا ہونا ضروری ہے۔ گذشتہ ایک سال میں بڑی تعداد میں لوگ ایم آئی ایم سے جڑ چکے ہیں۔ تنظیمی ڈھانچے کو اور مزید مضبوط بنانے کے لیے پارٹی کارکنان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ AIMIM Leader on Gujarat Election