دراصل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات کے بلدیاتی انتخابا ت میں بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کے ساتھ اتحاد کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر اسدالدین اویسی پہلی بار گجرات آئے ہیں اور آج گجرات کے شہر بھڑوچ میں عوامی جلسے کو خطاب کر چکے ہیں۔ اس کے بعد احمد آباد میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں جس کے لیے احمدآباد میں زور و شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
آج سب سے پہلے اویسی صبح گیارہ بجے بھڑوچ میں جلسہ سے خطاب کر وہاں سے روڈشو ہے، جہاں سے وہ احمدآباد آکر شام 6 بجے احمد آباد کے ریور فرنٹ پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔
جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ ریلی کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے پولیس سے اجازت مانگی ہے اور تمام طرح کی قانونی پروسیس بھی کی جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں:
'ہم گجرات کے لوگوں کے دلوں کو جیتنے آئے ہیں'
واضح رہے کہ اسدالدین اویسی کے عوامی جلسے کے لیے ریور فرنٹ پر ایک شاندار اسٹیج لگایا گیا ہے، جہاں 10 ہزار کرسیاں، 450 لائٹس، 4 ایل سی ڈی اور 40 صوفے رکھے گئے ہیں۔ اسدالدین اویسی کا احمدآباد کی عوام بے صبری سے انتظار کر ہی ہے۔