ETV Bharat / state

احمدآباد میونسپل کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز - undefined

احمدآباد کے بہرام پورہ کے کونسلر بدرالدین شیخ نے میونسپل کارپوریشن کو ایک تجویز پیش کرتے ہوئے احمد آباد شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کہی ہے۔

احمدآباد میونسپل کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 8:01 PM IST

احمدآباد تیزی سے ترقی کرنے والا گجرات کا سب سے برا شہر بن گیا ہے جسے اولڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ بھی حاصل ہے۔

احمدآباد میونسپل کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز

بدرالدین شیخ کے مطابق شہر میں ایک میونسپل کارپوریشن ہونے کی وجہ سے کام کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایک اور میونسپل کارپوریشن بنانے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔

بہرام پورہ وارڈ کے کانگریسی کونسلر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احمدآباد شہر کی حدود میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تاہم میونسپل کاریوریشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنا بہتر ہوگا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے میں مدد ملےگی۔

انہوں نے اس معاملہ پر مزید دو کونسلرس کی تائید حاصل کرلی ہے اور اس سلسلہ میں کارپوریشن کے سکریٹری کو تجویز بھیجی ہے۔ تجویز میں آئندہ جنرل اجلاس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.