ادھر احمد آباد میں کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے سیاسی حلقے میں ہلچل مچ گئی تھی جس کی وجہ سے گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا کو کورنٹائن ہونا پڑا تھا ۔ کیونکہ انہیں بھی کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ لیکن کورونا کے علاج کے بعد عمران کھیڑا والا نے کورونا کو شکست دے دی ہے اور اب جب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں ، انہیں آج ایس وی پی اسپتال سے رخصت دے دی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں جو خدمات انجام دی جاتی ہیں وہ واقعی قابل تحسین ہے۔ جمال پور ، دریا پور ، ڈینیلمڈا میں میرے تمام بھائیوں اور بہنوں سے میری درخواست ہے کہ جہاں سب سے زیادہ کورونا پھیلا ہو اہے ، وہاں کے لوگوں کو اگر کو کورونا کی کوئی علامت محسوس ہوتی ہے تو ، فوری طور پر علاج کروائیں۔ یہاں اچھا علاج ہو رہا ہے گھر بیٹھنے سے انفیکشن پھیلتا ہے۔