آج بھارت بند کے دوران مختلف مظاہرے دیکھنے ملے ایسے میں احمدآباد کے سارنگپور سے دانا پیٹھ تک نکالی گئی ہاوسینگ رائٹس موومنٹ کی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل رہے۔
دراصل احمدآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے آر اینڈ آر پالیسی اور میگھا میٹرو ٹرین پروجیکٹ، بلیٹ ٹرین پروجیکٹ، ڈی پی، ٹی پی اور پی پی پی وغیرہ پروجیکٹ لایاگیا ہے ہیں جس کی وجہ سے احمدآباد سلم فری سٹی بننے جارہا ہے۔
اور سرکاری پبلک ہاؤسنگ، سلم کوارٹرز وغیرہ میں موجود مکانوں کو توڑا جا رہا ہے اور انہیں نوٹس بھی دی جا رہی ہے زمینی ترقی کے نام پر کثیر المنزلہ عمارتیں بنائی جارہی ہیں۔
اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل گوند پرمار نے کہا کہ اسمارٹ سٹی اورسلم فری سٹی کے نام پر لوگوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کیا جارہا ہے اور بے گھر افراد کو شہر سے باہر قابل رحم حالات میں آباد ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے انہیں متبادل انتظامات اور مکانات فراہم کرنے سے پہلے ان کے خود کے مکانات ممسار کیے جا رہے ہیں ایسے میں بے گھر افراد جائیں تو جائیں کہاں؟
ان حالات کے پیش نظر آج ہاؤسنگ رائٹس موومنٹ کے بینر تلے ایک ریلی نکال کر احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے باہر جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈپٹی میونسپل کمشنر کو میمورنڈم بھی سونپا گیا۔
ایسے میں متاثرین کا مطالبہ ہے کیا کہ انہیں کسی اچھی جگہ پر مکان فراہم کیا جائے اور انہیں معاوضہ بھی دیے جائے لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ غریبوں کی روداد کو حکومت کے بہرے کان سن پاتے ہیں یا نہیں؟