گاندھی نگر میونسپل کارپوریش الیکشن کے تعلق سے عام آدمی پارٹی کے سنگٹھن وزیر ہسمُکھ پٹیل نے کہا کہ 'گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 44 میں سے 40 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی مضبوطی کے ساتھ گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کا انتخابات لڑ رہی ہے جس کے لیے پارٹی کی پوری ریاستی ٹیم گاندھی نگر میں خیمہ زن ہے۔
ہسمُکھ پٹیل نے بتایا کہ 'عام آدمی پارٹی کا مشن ہے کہ جیسا کام دہلی میں کیا گیا ہے وہی گجرات میں بھی کرکے دکھانا ہے۔ ان انتخابات میں ہمارا ہدف ہے کہ گاندھی نگر میں اپنا مئیر بنائیں اور 40 میں سے کم سے کم 26 سیٹوں پر جیت عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ڈور ٹو ڈور کیمپین کر رہے ہیں۔ آج تک کسی پارٹی نے گاندھی نگر میں ڈور ٹو ڈور کیمپین نہیں کیا۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ کہتے ہیں کہ اب گاندھی نگر میں بدلاؤ چاہیے اور ہم بدلاؤ لا کر رہیں گے۔ ہم نے لوگوں کے لیے گارنٹی کارڈ بنایا جس میں بہت سے کاموں کا وعدہ کیا گیا ہے یہ کام ہم کارپوریشن الیکشن جیتنے کے بعد بہت تیزی سے کرنے والے ہیں۔