ایسے میں گجرات کے عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بھی اس معاملے پر احمدآباد میں سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمران خان کا پتلا نذرآتش کرنے کے لیے سڑکوں پر اتر آئے۔ لیکن پتلا نذرآتش کرنے سے قبل ہی عام آدمی پارٹی کے کارکنان کوپولس نے حراست میں لے لیا۔
اس معاملے پر عام آدمی پارٹی احمد آباد کے صدر امجد خان پٹھان نے کہا، 'ہم پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ہمیں ایسا کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
عمران خان کا پتلا نذرآتش کرنے سے پہلے ہی ہمیں حراست میں لے لیا گیا۔ اس طرح کا عمل حکومت کی پالیسی کو واضح کرتا ہے۔'
مزید پڑھیں:
احمدآباد: شرے ہسپتال میں آتشزدگی
واضح رہے کہ پولیس نے عمران خان کے پتلے کو نذرآتش کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے سڑکوں پر اتر آئیں، جس کی وجہ سے پولیس نے تمام کارکنان کو حراست کرلیا۔